: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پٹنہ،3اپریل(ایجنسی) بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے وزیر اعظم نریندر مودی کے وجے رتھ کو روکنے کے لئے نیا فارمولہ پیش کیا ہے. نتیش نے پیر کو کہا کہ جیسے بہار کا عظیم اتحاد کامیاب ہوا ہے اسی طرح قومی سطح پر مخالف جماعتوں کے درمیان اتحاد ہو جائے تو وہ بھی کامیاب ہو جائے گا. نتیش نے 2019 کے لوک سبھا
انتخابات کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ بات کہی.
انہوں نے کہا، 'سال 2015 میں جے ڈی یو، آر جے ڈی اور کانگریس کا عظیم اتحاد بہار اسمبلی انتخابات میں کامیاب ثابت ہوا. اس اتحاد نے بی جے پی قیادت والے این ڈی اے کو شکست دی. اب قومی سطح پر غیر بھاجپائی پارٹیوں کے ایک ' اتحاد ' کی ضرورت ہے. '
نتیش کمار نے کہا کہ وزیر اعظم کے عہدے کے لئے رہنماؤں یا چہروں کی کمی نہیں ہے.